
صادق آباد میں کچے کے علاقے میں حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کی حملہ سے قبل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہےجس میں ڈاکوؤں کو فصلوں میں چھپے دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے راکٹ حملے میں پنجاب پولیس کے 12 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ 9 اہلکار زخمی تھے۔
پولیس پر حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کے گروہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو پولیس پر حملے سے قبل بنائی گئی ہے، ویڈیو میں ڈاکوؤں کو حملے کے مقام پر فصلوں میں چھپے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو حملے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بشیر شر کے موبائل سے ریکارڈ کی گئی۔
ویڈیو میں ڈاکوؤں کو بھاری اسلحے کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827265289253208262
دوسری جانب پنجاب پولیس نے20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام تصاویر جاری کرتےہوئے سر کی مقرر کردہ قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام ، تصاویر جاری کردی ہیں، ڈاکوؤں میں مجیب امان اللہ، احمد رسول، شاہد کمال، عطااللہ، صداری مراد، وہاب امان اللہ، سبز علی، غنی علی بخش، گل حسن، قبول میوہ، احمر عرف شوبی ، راہب شر، عمر شر اور دیگر شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ مقرر کردی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، شہری 03334002652 پر واٹس ایپ کرکے ڈاکوؤں کے بارے میں اطلاع دے سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1827221536425533857
واضح رہے کہ ماچھکہ میں کچے کے علاقے میں ہونے والے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، جبکہ ڈاکو بشیر شر ہلاک ہوا تھا، بشیر شر کے 5 ساتھی زخمی بھی ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7dakuksjjdjhhhsbjhdh.png
Last edited: