پولیس نے 50 ہزار لیکر چھوڑدیا، بچیوں سے زیادتی کے ملزم کا انکشاف

policehsshaha.jpg

بچیوں کے ساتھ زیادتی اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والے ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اسے پولیس نے پکڑا تھا مگر 50ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور میں بچیوں کے ساتھ زیادتی اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز کےکیس میں گرفتار ملزم غلام مہرانی کو کوٹ ڈیجی میں سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ملزم نے انکشاف کیا کہ کچھ دن پہلے پولیس نے مجھے گرفتار کیا تھا اور میرا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا تھا، تاہم میں نے پولیس کو 50ہزار روپے دیئے جس کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا اور میرا موبائل فون بھی مجھے واپس کردیا گیا۔

ملزم نے کہا کہ ویڈیوز میں نے وائرل نہیں کیں، کچھ لوگ مجھے بلیک میل کررہے تھےاور 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے تھےجب میں نے پیسے نہیں دیئے تو انہوں نے ویڈیوز وائرل کردیں۔

سول جج نے سماعت کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

یادرہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو زوائرل ہوئی تھیں،


ان ویڈیو ز میں ملزم غلام مہرانی کی نشاندہی ہونے پر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے تھے، گزشتہ روز ایک پولیس مقابلے کے بعد پولیس ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
 

Back
Top