
کراچی کے ایک پولیس اسٹیشن میں خواتین کے سامنے شرٹ تبدیل کرنےو الے اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) کو معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے لیاقت آباد تھانے میں پیش آیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی ویسٹ عرفان بلوچ نے فوری طور پر اے ایس آئی پرویز کو معطل کردیا ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کو ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
https://twitter.com/x/status/1825148951429046625
خیال رہے کہ لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں بطور اے ایس آئی انویسٹی گیشن فرائض سرانجام دینے والے پرویز کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں اپنے کمرے میں دو خواتین کی موجودگی میں پولیس افسر کی شرٹ اتار کر دوسری شرٹ پہنتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس افسر کی اس حرکت پر کمرے میں موجود خواتین پریشان اور شرمسار ہوگئیں اور انہوں نے شرمندگی کے باعث اپنے چہرے دوسرے جانب پھیر لیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو ایک کیس کے سلسلے میں تنازعہ پر درج مقدمے کی تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن طلب کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6karaculiattababdkshhdhd.png