
پورا ملک ایکسٹنشنوں پر چلنے لگا، امیرعباس کا تجزیہ
عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری نے جنرل باجوہ کو توسیع دیکر اس ملک پر بہت بڑا ظلم کیا تھا۔ میں اُن چند لوگوں میں تھا جنہوں نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پر کُھل کر شور مچایا تھا۔
جب ہاتھ کُھل گیا تو شہباز شریف نے ڈی جی آئی بی کو 3 سال کی توسیع دی، پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو توسیع دی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران حکومتوں کو توسیع دی اور اب ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی توسیع مل گئی ہے۔
جو قومیں بار بار قانون اور اصول تبدیل کریں وہ کبھی عظیم نہیں بنا کرتیں بلکہ حشرات الارض کی طرح ہمیشہ رینگتی رہتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1702947398878986290
کوئی شخص جتنا ہی قابل اور باصلاحیت کیوں نہ ہو وہ ریاست کیلئے ناگزیر نہیں ہو سکتا۔ ہر شخص کو اپنا کردار ادا کر کے باوقار انداز سے چلے جانا چاہیے اور نئے لوگوں کو موقع دینا چاہیے۔
ہم کتنی آسانی سے مفاد کیلئے بار بار رول آف گیم تبدیل کر دیتے ہیں۔ ہمارا کوئی دین ایمان ہی نہیں رہا۔
پاکستانی فوج میں اگر ایک سے بڑھ کر ایک عظیم جرنیل موجود ہے تو پھر ہمیں توسیع کیوں دینا پڑتی ہے؟ میرا اصولی موقف ہے کہ کوئی بھی محکمہ ہو اور کوئی بھی فرد، توسیع نہیں ملنی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/am11h1h1.jpg