پنڈی میں غیر رسمی پیشگی اجلاس کے دعوے پر شہزاداکبر،فیصل گنڈاپور آمنے سامنے

sahaih2h33.jpg


بیرسٹر شہزاداکبر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے سی سی آئی کے رسمی اجلاس سے قبل راولپنڈی میں ایک خفیہ پیشگی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ ساز حلقوں نے اہم ہدایات طے کیں۔

انکے ذرائع کے مطابق، اس غیر رسمی اجلاس کی صدارت "اصل طاقت کے مرکز" نے کی، جبکہ تمام شرکاء کو سختی سے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ خفیہ اجلاس میں سی سی آئی کے تمام ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جس کے بعد رسمی اجلاس میں "ضبط" اور "فرماں برداری" کی ہدایات جاری کی گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1916884080504819841
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نہروں کے معاملے پر ایس آئی ایف سی کے توسیعی منصوبوں کو وقتی طور پر روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ سندھ میں بدامنی اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر راولپنڈی نے توسیعی عزائم پر عارضی طور پر بریک لگا دیا۔

اس پر علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور بھڑک اٹھے اور شہزاداکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کو وزیرِ اعظم عمران خان صاحب نے صبح 11:30 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس کے لان میں اثاثہ جات کی بازیابی یونٹ کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کیوں کیا؟"
https://twitter.com/x/status/1916948985962447068
سابق وزیر شہزاد اکبر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: "بیٹا، اپنے قد سے بڑی باتیں نہیں کرتے۔ یہاں ذاتیات نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ قافلہ کیوں لٹا؟"
https://twitter.com/x/status/1916960942706872810

شہزاد اکبر نے موقع پر ایک شعر بھی سنایا کہ "ادھر اُدھر کی نہ بات کر، یہ بتا قافلہ کیوں لٹا؟۔۔مجھے رہزنوں سے نہیں، گلہ تیری رہبری کا سوال ہے"۔
 

Back
Top