
گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق ملک میں 95 فیصد لوگوں نے پنجاب حکومت کے بچوں کو نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دیئے جانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ اینڈ گیلانی فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں میں ایک سروے کیا گیا جس میں عوام سے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دیئے جانے سے متعلق سوال کیا گیا۔
سروے کے دوران عوام سے پوچھا گیا کہ" حال ہی میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو بطور لازمی مضمون پہلی تا بارہویں جماعت تک لازمی قرار دے دیا ہے، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے۔
گیلپ اینڈ گیلانی فاؤنڈیشن کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں 95 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ صرف ایک فیصد نے اس فیصلے کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

سروے میں شریک 4 فیصد لوگوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا یا انہیں اس سوال کا کوئی جواب معلوم نہیں تھا۔
سروے میں شہری او ر دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی رائے کو بھی شامل کیا گیا، جس کے مطابق دیہی علاقوں کے 96 فیصد عوام اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جبکہ
شہری علاقوں کے 95 فیصد لوگوں نے فیصلے کی حمایت کی، فیصلے کی مخالفت میں صرف ایک فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔اس سروے میں پاکستان بھر سے 1418 مردوخواتین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1441220699817799683
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Z1v6S77/5.jpg