پنجاب کے بڑے شہروں میں پٹرول، ڈیزل ناپید، شہری خوار ہو گئے

19petroldiesalqilat.jpg

گوجرانوالہ شہر میں 80 فیصد پٹرول پمس بند ہو گئے ہیں جبکہ صرف 20 فیصد پٹرول پمس پر پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں : ذرائع

ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو گئی ہے، گوجرانوالہ شہر میں 80 فیصد پٹرول پمس بند ہو گئے ہیں جبکہ صرف 20 فیصد پٹرول پمس پر پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں جبکہ رحیم یار خان میں بھی پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور میں چند پٹرول پمپس کھلے ہیں جہاں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ سیالکوٹ میں بھی زیادہ تر پٹرول پمپس بند پڑے ہیں ، چند ایک پٹرول پمپس پر پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جس کے باعث شہری گھنٹوں لائن میں کھڑے رہ کر اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈلوا رہے ہیں۔


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ہب ہے وہاں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث چند کھلے پٹرول پمپس پر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ پٹرول پمپس مالکان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں آ رہی جس کی وجہ سے پٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اس حوالے سے متعلقہ ادارے کے حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی خبروں کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں اضافے سے متعلقہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
یار یہ ملک ایسا ملک ھے جہاں قانون صرف غریب پر لگتا ھے ، کہا ں ھیں یہ ھرامزادے ادارے ھو سارا خزانہ کھا جاتے ھیں کھلوایں پیٹرول پمپ کہاں ھے قانون گرفتار کرو ان پمپ مالکان کو۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

جیسے ہی نون ہب والی لینڈ کی ۔۔۔۔ تیل ہی مک گیا؟؟؟؟
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have always ruined economy so doing it again is no exception. Pity on those who get in their trap again and again.