Talha Asif
Councller (250+ posts)
اسلام آباد (آئی این پی) ارسا نے پنجاب کو پانی کی فراہمی کے لئے چشمہ جہلم لنک کینال کھول کر پنجاب کو 10ہزار کیوسک پانی کی فراہمی شروع کر دی، لنک کینال کھولنے پر ممبر ارسا سندھ نے اختلافی نوٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پانی سمندر میں پھینک دیں مگر چشمہ جہلم کینال مت کھولیں۔ ارسا نے دریائے سندھ میں اضافی پانی ہونے پر پنجاب کو پانی کی فراہمی کےلئے چشمہ جہلم لنک کینال کھول دی اور وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 13ہزار کیوسک بڑھا دیا۔ چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے پر ارسا کے سندھ سے ممبر نے اختلافی نوٹ دیا جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ پانی سمندر میں پھینک دیں مگر سی جی کینال مت کھولیں جس پر باقی ممبران نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں 30لاکھ کیوسک پانی سمندر میں بہہ چکا ہے جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں اضافی پانی ہونے پر چشمہ جہلم لنک کینال کھولی گئی۔
Source: http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-04-18/page-12/detail-51
Source: http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2015-04-18/page-12/detail-51
Last edited by a moderator: