پنجاب کابینہ نے سرمایہ کاروں کو صنعتیں لگانے کیلئے بڑا ریلیف دیدیا

industires.jpg

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے "زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی" کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت سرمایہ کار انڈسٹری لگا سکتے ہیں اور کام شروع کر سکتے ہیں، جبکہ کاغذی کارروائی بعد میں کی جائے گی۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے پنجاب کابینہ کے 23 ویں اجلاس میں 90 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے:
  • خصوصی افراد اور سینئر شہریوں کے لیے مفت سفر کی سہولت کی منظوری۔​
  • طلبہ کے لیے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز کا اعلان۔​
  • ٹرام سروس کے لیے پلان طلب کیا گیا۔​
  • کینسر کے علاج کے لیے "کرایو بلیشن" مشین کے لئے 580 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری۔​
  • نگہبان رمضان پیکیج کے لئے 30 ارب روپے کی منظوری، جس سے 30 ملین افراد مستفید ہوں گے، اور اگلے سال سے اس پیکیج کے لئے اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔​

مریم نواز نے فیصلہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو ہر قسم کی آسانی فراہم کرنے کا عزم ہے تاکہ وہ بلا روک ٹوک کاروبار کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ انہیں گھر بیٹھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔

علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو میں شرکت کی اور 8 کیٹیگریز میں جشن اسٹیم کے فاتح طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار نہ صرف ضروری بلکہ ناگزیر ہے۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

MUNIRAY Dalay Ghaleez Ghuddar Fouj —-aur iss behn chod Hakomat nay saray Mulk ko Girwi rakh dia hai —— Beghairat Awam so rehi hai 😡🔥🔥

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اور یہ ریلیف شریف خاندان اور انکے کرونیز کے لیے ہے تاکہ لوٹ مار کو قانونی کور دیا جا سکے . غریبوں کا اس ریلیف سے کوئی تعلق نہیں
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Naani apni free mein bi saath de tabb bi koi thoaakey ga nahin inn haalaat mein. Everyone leaving Foujistaan
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Naani apni free mein bi saath de tabb bi koi thoaakey ga nahin inn haalaat mein. Everyone leaving Foujistaan
 

Back
Top