
ملتان پولیس نے تھانہ سیتل ماڑی نے محلہ خواجہ غریب نواز سے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے 04 سالہ صدام خان کو بحفاظت بازیاب کر والیا سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے 04 سالہ صدام خان کو بحفاظت بازیاب کروانے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سیتل ماڑی ملتان نے محلہ خواجہ غریب نواز سے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے 04 سالہ صدام خان کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ 12 فروری کو صدام خان کے والد گل امیر خان ولد شبیر خان سکنہ محلہ خواجہ غریب نواز نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکا بیٹا صدام خان گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا جو واپس نہ آیا اور شبہ ظاہر کیا کہ اس کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ جس پر پولیس نے بروقت مقدمہ نمبر 257/22 مورخہ12.02.2022بجرم 363 ت پ تھانہ سیتل ماڑی درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مورخہ 17.02.2022 گل امیر کے گھر میں ایک پرچی موصول ہوئی جس میں بچے کی بازیابی کے لیے 10 لاکھ روپے طلب کیے گئے۔ اسی دوران گل امیر نے بچے کی بازیابی کے لیے ایک لاکھ روپے مرکزی ملزم گل خان کو دیئے جبکہ بقایا رقم بچے کی حوالگی پر دینے کا وعدہ کیا۔
سی پی او ملتان خر م شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو بحفاطت بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ مغوی کی بازیابی کے لیے ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ملتان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور تمام ضروری ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مغوی صدام خان کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ 04 سالہ صدام کو شیخو پورہ کے علاقے مرید کے سے بازیاب کروایا گیا۔ وقوعہ میں ملوث خاتون سمیت 04 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے تاوان کی غرض سے لیے گئے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1495054116028141574
مدعی مقدمہ گل امیر خان ریڑھیاں کرائے پر دیا کرتا تھا اور مرکزی ملزم گل خان اس کاکرائے دار تھا۔ جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاوان کی خاطر بچے کو اغواء کیا۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان نے04 سالہ صدام خان کی بحفاظت بازیابی پر کاروائی میں شامل تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا، شاباش دی اور ان کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
سالہ صدام خان کے بازیاب ہونے پر لواحقین کی طرف سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور پولیس کی بڑی کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11multanpolicebazyab.jpg