
حامد میر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں زمان پارک سے گرفتار ہونیوالے افراد بتارہے ہیں کہ وہ پہلے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور انہیں وہاں سے نکال کر زمان پارک لایا گیا ہے۔ ان افراد کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں بھی تھیں۔
حامد میر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ ہیں وہ 8 مبینہ دہشت گرد جنہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ان سب کا دعویٰ ہے وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور انہیں جیل سے نکال کر زمان پارک سے گرفتاری ڈالی گئی سب کے ہاتھوں پر جیل کی مہریں بھی نظر آ رہی ہیں۔
حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور جھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1659644381832544256
اس پر پنجاب پولیس نے حامد میر کے اس دعوے کو جھٹلادیا اور کہا کہحامد میر جھوٹے پروپیگنڈا کا شکار ہوئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی والوں کی جھوٹی ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے۔ ایسے گمراہ کن ٹویٹ سے حامد میر کی ساکھ مجروح ہوئی ہے
ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زمان پارک سے پکڑے گئے افراد میں سے ایک بھی شخص وین میں موجود نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1659833474172465152
اس پر حامد میر نے ایک ایف آئی آر شئیر کردی اور کہا کہ پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤکے الزام میں 11 مئی کو آٹھ افراد لاہور میں ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل میں بند کئے گئے 17 مئی کو ایم پی او ختم کر کے انہیں مغلپورہ میں پولیس کی ایک گاڑی جلانے کے مقدمے میں نامزد کر دیا گیا انکی زمان پارک سے گرفتاری نہیں ڈالی گئی
https://twitter.com/x/status/1659852741697753088
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamndiahsiah.jpg