
پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا،دوران اجلاس ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پیر علی عباس نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین کے خلاف قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان ٹھوس شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔
قرار داد میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین سے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صاف و شفاف اور غیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئےاقدامات کرے تاکہ شفاف انتخابات منعقد کروائیں جائیں۔
پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5cheifecoqrqrdadpass.jpg