
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے علاقے ویہاڑی کے بعد کراچی میں بھی ایک 15 سالہ بچی ہوس کےمارے درندوں کا نشانہ بن گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں 15 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، سرحد کالونی کی رہائشی بچی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق بچی اپنی دادی کے ساتھ گھر سے نکلی تو راستے میں ساجد نامی ملزم نے اسے روک لیا، بچی نے جب مدد کیلئے چیخ و پکار کی تو ساجد نے اس کا منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔
ملزم نے بچی کو زبردستی کچھ دور لےجاکر ایک رکشے میں بٹھایا جس میں پہلے سےہی4 لوگ موجود تھے، ملزمان بچی کو مواچھ گوٹھ میں واقع ایک ویران مکان میں لے گئے جہاں انہوں نے بچی کو نشہ آور شےکھلائی اور پھر باری باری اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے، میڈیکل کے دوران بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم ساجدکو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وہاڑی میں چلتی بس میں بس ہوسٹس کو جبکہ اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات پیش آئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10karachirapreeekssj.jpg