
پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین پنجاب اسمبلی نے ووٹ کی خریداری کی پیشکش سے متعلق بیان حلفی جمع کروادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب سے قبل ووٹوں کی خریداری کا بازار گرم ہے، ایسے میں جن اراکین کو ووٹ بیچنے کیلئے پیشکش کی جارہی ہے وہ اس حوالے سے تفصیلات بھی سامنے لانا شروع ہوگئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین غضنفر چھینہ، سردار شہاب الدین اور عامر عنایت کی جانب سے الگ الگ بیان حلفی سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ نے گزشتہ رات فون کیا اور ن لیگی رہنما عطاء تارڑ سے بات کروائی جنہوں نے ہمیں 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی اورکہا کہ ہم اپنا ووٹ انہیں بیچ دیں۔
بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ووٹ بیچنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ہم مزید 10 ایم پی ایز کو ان پیسوں کے عوض اپنا ووٹ بیچنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں اور ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنیں جس کیلئے ہمیں الگ سے منہ مانگی رقم دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا تھا کہ آصف علی زرداری اس وقت پنجاب میں ووٹوں کی خریداری کے سرغنہ بنے ہوئے ہیں اور عطاء تارڑ ہمارے لوگوں کو فون کرکے پیسوں کی آفر کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1549794428725989380
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے تین ایم پی ایز سپریم کورٹ میں بیان حلفی دینے جارہے ہیں کہ عطا تارڑ نے ان سے رابطہ کرکے کہا کہ ایم پی ایز ملک سے باہر چلے جائیں، ہم ایک ایم پی اے کے 25 سے 30 کروڑ دینے کو تیار ہیں، پنجاب میں یہ شیطانی کھیل چل رہا ہے ا ن کے نزدیک عوامی مینڈیٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔
https://twitter.com/x/status/154977805238468
فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری ایسے رقوم تقسیم کررہے ہیں جیسے یہ ان کے اپنے ہیں، ارکان کو 40 ،40 کروڑ روپے میں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف علی زرداری نے ایم پی اے مجید مسعود کو 40 کروڑ روپے دیئے جس کے بعد وہ ترکی چلے گئے ۔
https://twitter.com/x/status/1549754097817235456
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16hamzaeffifavir.jpg