پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونےکا اعلان،کیا نگراں حکومت اکتوبر تک کام کرےگی؟

ecp-sultan-raja-pakk.jpg


نگراں حکومت پنجاب کو اکتوبر تک کام کرنے کا موقع مل گیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات تیس اپریل کے بجائے آٹھ اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس سے نگراں حکومت کو اکتوبر تک کام کرنے کا موقع مل گیا ہے، محمد صالح ظافر کے مطابق پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی ہونے کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک کام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ملتوی کرنے کے مجموعی طور پر اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں اور اسے کسی طرح بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے تحفظ حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا پنجاب کی نگراں حکومت کا قیام اگلے انتخابات کے ہونے تک وجود میں رہ سکتا ہے، نگراں حکومت کا کام آئندہ کے انتخابات شفاف اور پرامن طریقے سے کرانا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 اے کا حوالہ دیا جو مزکورہ معاملے سے تعلق رکھتا ہے اور پنجاب کی موجودہ نگراں حکومت اسی آرٹیکل کی روشنی میں عمل میں آئی ہے۔ اور اس کی کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

وزارت خزانہ سے فنڈز اور وزارت دفاع سے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا صوبے میں تیس اپریل کو ہونے والے انتخابات کی تاریخ اب آٹھ اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔