پنجاب فتح کرنے کے بعد تحریک انصاف کا وفاق کا رخ کرنیکا فیصلہ

pij111h.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں شاندار فتح کے بعد وفاق کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے اتحاد چھوڑنے پر قائل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے جماعت اسلامی، بی این پی اور بی اے پی سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔

پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم کی گئی اس کمیٹی میں اسد قیصر، فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں، کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے انہیں حکومت چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1550074454679617538
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی اے پی اور عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے وعدے پورے نا ہونے پر حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا تھا اور ان جماعتوں کے رہنماؤں نے اسمبلی میں اس کا اظہار بھی کیا تھا۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اور اگر پنجاب میں ہی پکھے کو غش پڑ گیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟؟
 

Back
Top