پنجاب حکومت9مئی کیسزمیں ملوث افرادکی ضمانتیں منسوخ کرانےسپریم کورٹ پہنچ گئی

9pynakagbkskhtktjjd.png

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس کے ساتھ 9 مئی کے 57 ملزمان کی فہرست بھی جمع کروائی گئی ہے، فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شیخ رشید احمد شامل ہیں جبکہ درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے 57 ملزما ن کی ضمانت مسترد کرنے اور انہیں دوبارہ سے نوٹسز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے، جب اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تو ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الٹا جرمانہ عائد کردیا۔

پنجاب حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخ کرے۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Gashti Farari ——- itna bada Danda na lo ——Kion Kah ——-​

Kal tumharay liye jo taaayar ho raha hai woh tum badasht nahi kar sako gi 🤷‍♂️

 
Last edited:

Back
Top