یورپی یونین کے 8رکنی وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے گفتگو کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا
لاہور(خصوصی رپورٹر) کہ پاکستان کا علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے حوالے سے کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یورپی یونین پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد پاکستان میں حالات کا خود آ کر جائزہ لینا ہے ۔ یورپی یونین کے وفد نے شہباز شریف کے پنجاب میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب میں زبردست کام ہوا ہے ۔ 9 کروڑ آبادی والے صوبے کو شہباز شریف نے کامیابی سے چلایا ہے اور ان کا جذبہ اور عزم قابل تعریف ہے ۔ دیگر صوبوں اور پنجاب میں سب سے بڑا فرق صرف شہباز شریف کی متحرک اور فعال شخصیت کا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے وفد کے ساتھ جرمن زبان میں بھی گفتگو کی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سندھ سے آئے ہوئے اراکین اسمبلی کے وفد کے ساتھ اردو، انگریزی، پنجابی اور سندھی میں گفتگو کی۔ رکن سندھ اسمبلی نند کمار نے پنجاب میں اپنی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امیدوں سے بڑھ کر پیار ملا ہے ۔ اراکین اسمبلی نے صوبے کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ لیکن شہباز شریف نے اچھے کام کئے جن کی تعریف ہونی چاہئے ۔ پنجوبھیل نے کہا وزیراعلٰی پنجاب نے گزشتہ پانچ سالوں میں صوبے کی ترقی کے لئے جو اقدامات کئے ان کی وجہ سے عوام نے عام انتخابات میں ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ نصرت بانو نے کہا کہ دورے کے دوران شہباز شریف کی شخصیت کے ایسے پہلو بھی سامنے آئے جن سے وہ پہلے نا واقف تھے ۔ وہ صبح سویرے کام کا آغاز کرتے ہیں اور بسااوقات پروٹوکول اور سکیورٹی کی پرواہ کئے بغیر عام گاڑی اور حتیٰ کہ موٹرسائیکل پر بھی نکل جاتے ہیں۔ شفیع جاموٹ نے کہا کہ لاہور کی سڑکیں اور ترقیاتی کام دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ایسی سڑکیں اور کام کراچی میں بھی ہوں۔ مہتاب اکبرراشدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی مسائل جاننے میں دلچسپی قابل ستائش ہے ۔ انہو ں نے طالبہ عطیہ لاریب کو حکومتی خرچ پر کالج میں داخلہ دلانے پر وزیراعلیٰ کے اقدام کی تعریف کی۔ وفد یورپی یونین
Source