
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ لاہور سے راولپنڈی آمد ہوئی جہاں انہوں نے اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل اہم ملاقات کی اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچے۔
بعد ازاں وزیراعلی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں اہم شخصیت کے آفس روانہ کردیا گیا جہاں ان کی اس شخصیت سے ایک گھنٹہ تک ملاقات ہوئی اور پرویزالٰہی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور واپس روانہ ہوئے۔
اینکر عمران ریاض کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پر مسلم لیگ ق کی اہم ترین مشاورت اسلام آباد میں۔۔۔۔ آخری فیصلہ اسٹیبلشمنٹ کا
https://twitter.com/x/status/1603765100661325825
ایک اور صحافی نے دعویٰ کیا کہ مونس الہی ایکبار پھر پرویز الہی اورایک اہم شخصیت کاپیغام لیکررات زمان پارک پہنچ گئے جس کا مقصد عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کےاعلان کو موخر کرکے اس کو چند روز آگے کرنے پر راضی کرنا تھا۔
انکے مطابق مونس الٰہی نے اسمبلیاں ٹوٹتے ہی عمران خان کی گرفتاری اور ردعمل کے حوالے سے حکمراں اتحاد کی فوری تیاریوں سے آگاہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pervhhaaii.jpg