پشین پی ٹی آئی ورکرز کنونشن،سٹیج اکھاڑنے،رکاوٹیں ڈالنے پرعوام سخت ردعمل

4گھھھدطنھھد.png

آج پشین میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا اسٹیج اکھاڑ کر پھینک دیا گیا، بنا اسٹیج کے ہونے والے ورکر کنونشن میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک رہی۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کنونشن کا اسٹیج اکھاڑ کر پھینک دیا، مگر اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود رہی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ورکر کنونشن کے پنڈال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی جس میں کارکنان کی بڑی تعداد کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق ان افسران کے ذریعے الیکشن کروایا جارہا ہے جو پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں دے رہے، ایسے افسران سے شفاف انتخابات کی توقع کیسے رکھی جاسکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1735971806211678415
واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید مذمت کی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اظہر مشہوانی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کا پہلا نتیجہ آگیا،ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ڈی سی کے حکم پر پی ٹی آئی کے ورکر کنونشن کیلئے لگایا گیا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا، کرسیاں اٹھا لی گئیں، تاہم ورکرز اور صوبائی قیادت نے زمین پر بیٹھ کر ہی کنونشن شروع کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1735959369932493217
پی ٹی آئی ژوب ڈویژن کے صدر نور کاکڑ نے ورکرز کنونشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کنونشن کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا، ٹینٹ اکھاڑ دیئے گئے اور کرسیاں اٹھا لی گئیں، سالار خان کاکڑ گراؤنڈ کی زمین پر بیٹھ گئے، سوزوکی گاڑی میں لاؤڈ اسپیکر لگا کر پروگرام شروع کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1735957351168086170
عمران لالیکا نے کہا کہ کوئی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بتائے کہ تحریک انصاف نے اسی لیے انتظامی افسران کو بطور آر او تقرری کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1735969663647989961
صحافی عمران افضل راجا نے کہا کہ جن ڈی سی کو آر او کی ڈیوٹی دی جارہی ہے وہ پی ٹی آئی کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کے سہولت کار ہیں، جلسہ گاہیں خراب کرنا، ایم پی او آرڈرز، چھاپے و گرفتاریوں کے پیچھے یہی ڈی سی ہیں، پشین میں ورکرز نے کرسیاں اٹھائے جانے کے بعد زمین پر بیٹھ کر کام چلا لیا۔

https://twitter.com/x/status/1735969413969436832
صحافی کاشف بلوچ نے جلسہ گاہ اور پی ٹی آئی کی ریلی کی ویڈیو ز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پشین کے مناظر ہیں، بغیر کسی قیادت کے اتنی گاڑیاں، اتنے لوگ ورکرز کنونشن میں شریک، مان لو تم ہار چکے ہو، نیازی جیل میں ہونے کے باوجود ہمیشہ کی طرح جیت رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1735996945720631502
پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید خان نے بھی ورکرز کنونشن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاررہا ہے نظام، جیت رہی ہے عوام۔

https://twitter.com/x/status/1735976786943410374
 

Back
Top