پشاور کے عہدیدار پر ن لیگ کے الزامات پر ترجمان پاک فوج نے کیا کہا؟

maryai1h1h.jpg


حال ہی میں مسلم لیگ ن نے اپنی ایک پریس ریلیز کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پشاور میں تعینات ایک شخص اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام کرائی جا سکے۔

ن لیگ کا اشارہ کورکمانڈرپشاور جنرل فیض حمید کی جانب تھا جو پہلے ڈی جی آئی ایس آئی تھے اور مسلم لیگ ن ماضی میں بھی ان پر الزامات لگاچکی ہے۔

اپنی پریس ریلیز میں مسلم لیگ ن نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پارٹی کے پاس اُس شخص کا نام سامنے لانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اس پر پاک فوج کے ترجمان کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جنگ جیو کے صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پشاور میں حال ہی میں تعینات کیے جانے والے ایک شخص کی جانب سے اپوزیشن ارکان سے رابطہ کرکے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام کرانے کے متعلق باتیں صرف افواہیں ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ادارہ کسی سیاست میں ملوث ہے اور نہ ہی پاک فوج کا کوئی شخص ایسا اقدام کر سکتا ہے جس کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی گزشتہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتوں سے گریز کرنا چاہئے۔ ادارے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ادارے کا کوئی شخص وہ کام نہیں کر سکتا جس کے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے جب نواز شریف سے ڈیل کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والوں سے پوچھیں کہ اس ڈیل کی تفصیلات کیا ہیں اور وہ کس بنیاد یا شواہد کی بنیاد پر ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو یہ بات کررہا ہے، اُن سے پوچھیں کہ ڈیل کون کر رہا ہے، ڈیل کے ثبوت اور تفصیلات کیا ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسائل نہیں ہیں، کئی مرتبہ بتاچکے ہیں پاک فوج کا ادارہ حکومت پاکستان کے ماتحت ہیں اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ہی کام کرتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں سے بھی اپیل کی تھی کہ ایسے مباحثوں سے اسٹیبلشمنٹ کو دور رکھا کریں اور اس پر بحث نہ کریں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل مولانا فضل الرحمان نے کچھ صحافیوں کی موجودگی میں دعویٰ کیا تھا کہ ادارہ نیوٹرل ہو چکا ہے۔

مولانا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ادارے نے اُس شخص کے انفرادی اقدام کا نوٹس لیا ہے جس کا حوالہ نون لیگ نے اپنی پریس ریلیز میں دیا تھا۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
ninja said that establishment (Gen Qamar Bajwa) wants to topple imran khan government but ninja wants that khan completes his full term.Gen Bajwa is dying for another three year extension but ninja is trying best to make Gen faiz hameed new Army chief.Imran khan ne asteen main sanp pal raka hai qamar javed i mean.rest Allah knows but Gen Bajwa PTI Government ko black mail kar raha hai aab just for his extension.
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی ، پھر سب مل جل کر آ گئے ہیں کسی نہ کسی بہانے فوج کو سیاسی بحث میں گھسیڑنے اور جعلی معتبری جتانے ۔۔

میڈیا اور صحافی پچھلے تیس پینتیس سال سے یہی کھیل کھیل رہے ہیں
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
نہیں جنرل صاحب 'اس زبان کو نہ پٹواری حرامزادے سمجھتے ہیں،،اور نہ لفافی حرامخور
جب تک کہ اِنکے پچھواڑوں میں پوری ٹانگ، یا بغل تک ہاتھ نہ گھسیڑا جائے

باقی آپ بادشاہ لوگ ہو،،چاہے انڈا دو یا بچّہ
 

Back
Top