
پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد سی ٹی آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جب کہ خودکش حملہ آوور کے دو مرکزی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث نیٹ ورک میں شامل تینوں دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دہشت گرد گرد عبدالواجد عرف غازی عثمان ڈاکٹر ستنام سنگھ امن کمیٹی ممبر اور اے ایس آئی امیتاز عالم پر حملوں میں ملوث تھا اور غازی عثمان کوچہ رسالدار دھماکے میں براہ راست شامل تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مظفر شاہ عرف خالد کوچہ رسالدار دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا، پشاور نیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ تینوں دہشت گرد پشاور کوچہ رسالدار دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کوچہ رسالدار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خودکش دھماکا کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ گزشتہ سال کے آخری مہینہ دسمبر میں ہی انٹیلی جنس حکام کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔
معلومات کے مطابق دسمبر سے ہی سیکیورٹی ایجنسیاں اس خودکش حملہ آور کی تلاش میں تھیں۔ ماسٹر مائنڈ سے ملنے والی معلومات پر خود کش حملہ آور کے نہ صرف والدین اور قریبی رشتہ داروں کی نگرانی کی جا رہی تھی بلکہ اس کے دوستوں اور مدرسہ کی بھی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم بدقسمتی سے خود کش حملہ آور افغانستان سے آنے کے بعد سیدھا ہینڈلر کے ہاتھ لگ گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ctdpesharblast.jpg