
ملک کی معروف کاروباری شخصیت اورپاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے سوشل میڈیا پر صارف کے سوال کے جواب نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
جاوید آفریدی کی وجہ شہرت صرف پشاور زلمی ہی نہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اس کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں لانے کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ملٹی میڈیا خاتون صحافی کی جانب سے جاوید آفریدی سے ویسے ہی ایک ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ ’براہ کرم آئی فون کمپنی کی فیکٹری کو بھی پاکستان میں لائیں۔
https://twitter.com/x/status/1502368398860111873
اس ٹوئٹ پر حیران کن طور پر جاوید آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے ہی ایپل کمپنی کو پاکستان لانے سے متعلق آئی فون کمپنی سے رابطے اور کوشش میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ جاوید آفریدی دنیا کے بہترین فٹبال کلب چیلسی کو اُس کے روسی مالک سے خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے خود اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی۔
اس کے علاوہ وہ کئی ہوم اپلائنسز کمپنیز اور ایم جی کے نام سے غیر ملکی کار مینوفیکچرر کو بھی پاکستان لا چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javeed-afridi-apple.jpg