
پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوان گرفتار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں آج جے یو آئی نے سیاسی پاور شو کا اہتمام کررکھا تھا، جلسے کیلئے جے یو آئی کی جانب سے شہر کی ایک سڑک کو بینر اور کرسیاں لگا کر بند کردیا تھا، تاہم پروگرام شروع ہوتے ہی دوکانداروں اور رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے "عمران خان زندہ باد" اور" ڈیزل ڈیزل "کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔
https://twitter.com/x/status/1719743408405946713
نعرے بازی اتنی شدید ہوئی کہ جے یو آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا اور شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا گیا، پولیس نےموقع پر پہنچ کر مبینہ طور پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرنےوالے افراد کو حراست میں لے لیا۔
https://twitter.com/x/status/1719649957958054374
ٹویٹر پر پشاورکے شہریوں اور صحافیوں نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، اظہر خان عاصف زئی نے پولیس کی جانب سے نعرے بازی کرنے والے افراد کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج پشاور میں نا تو پی ٹی آئی کا کوئی جلسہ تھا نا کوئی ریلی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام شہریوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، عمران خان جیل میں ہے مگر پھر بھی مخالفین پر لرزہ طاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1719684811109871871
طاہر اعوان نے کہا کہ یہ کونسا قانون ہے کہ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے پر نوجوان گرفتار کرلیا گیا ہے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے کارکنان پشتو میں کہہ رہے کہ اسے مارو، کیا پولیس مولانا فضل الرحمان کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1719696915464384678
پی ٹی آئی پشاور کے مقامی عہدیدار نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے پر پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1719670310423658731
فیصل خان نے لکھا کہ جے یو آئی کے شمولیتی پروگرام کو پولیس والے سرکاری پروٹوکول دے رہے ہیں، اور عمران خان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، پولیس ڈیزل کی غلام ہے یا عوام کی نوکر ہے؟
https://twitter.com/x/status/1719689897383006590
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6عسھسجاھعننناناتےااررست.png