لاہور: قصور کی ایک نوجوان خاتون نے اپنی پسند کی شادی نہ کروانے پر غیر معمولی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ہی گھر سے قیمتی سامان چرا لیا۔
چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کو زیورات، نقدی اور دیگر مسروقہ اشیاء سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
لڑکی اپنا گھر لوٹ کر لاہور پہنچی اور چلڈرن ہسپتال کے قریب سٹاپ پر بیٹھی تھی کہ پولیس نے مشکوک جان کر پکڑ لیا، گھر سے چُرایا مال بھی برآمد۔۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعے کی انتہائی شکل ہے جس میں لڑکی نے اپنے ہی گھر کو "نشانہ" بنایا۔
دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں ایک انتہائی المناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیوی اور بیٹی نے بکرے کی فروخت کی رقم نہ ملنے پر گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق: مقتول اقبال نے بکرا فروخت کیا تھا لیکن رقم اہل خانہ کو نہ دی
پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی آمنہ اور بیٹی گلشن نے اجتماعی طور پر حملہ کیا۔سر پر ڈنڈے سے کیے گئے مہلک وار کے بعد اقبال موقع پر ہی دم توڑ گیا
پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے
Last edited by a moderator: