
کامران شاہد کا کہنا ہے کہ ان کو کسی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پرویز مشرف کے خاندان کی رضامندی اور ڈاکٹر کے مشورے پر سابق صدر کو وطن واپس لانے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔
معروف اینکر و صحافی کامران شاہد نے کہا کہ ان کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جنرل مشرف کو پاکستان واپس لانے کے تمام انتظامات خاندان کی رضامندی اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کیے جا رہے ہیں- اس میں ایئر ایمبولینس وغیرہ شامل ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادارہ اپنے سابق سربراہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1536275449667629057
یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی اس حوالے سے اشارہ دیا تھا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ھونے دینا چاہیے .اللہ انکو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1535495501117902848