
پشاور : سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کردی۔
پرویز خٹک کی پارٹی لانچنگ کی اس تقریب میں سابق ایم این ایز اور سابق ایم پی ایز شریک تھے جن میں سابق وزیراعلیٰ محمودخان بھی شامل تھے۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی، سابق اراکین کے پی اسمبلی ضیااللہ بنگش، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال پارٹی نئی پارٹی کا حصہ ہیں۔ابراہیم خٹک، احمدحسین شاہ اور احتشام جاوید اکبر بھی اجلاس میں شریک تھے


سابق ایم این اےیعقوب شیخ ،صالح محمد خان، شیراکبرخان، ملک شوکت،ندیم جمال،یعقوب شیخ بھی پرویز خٹک کیساتھ مل گئے۔
اکرام گنڈاپور، پیر مصور شاہ ارباب وسیم حیات، سید غازی غزن جمال، انورزیب خان ، فرید صلاح الدین ،محب اللہ خان ،عرفان کنڈی ،رمضان شوری ، ہزارہ ڈویژن کے اورنگزیب ،مفتی عبید ،کوہاٹ سے عتیق ہادی بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہیں۔





مخصوص سیٹوں پر آنیوالے سابق اراکین کےپی اسمبلی ڈاکٹرآسیہ اسد،صومی فلک ناز،ولسن وزیر بھی تقریب میں شمال تھے
دوسری جانب افتخارمشوانی، فریدصلاح الدین، مصورشاہ، اعظم خان، ساجدہ ذوالفقار سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز خٹک کی پارٹی کا حصہ بننے کی تردید کردی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khataaakss.jpg