
سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پنجاب کے خلاف مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے ا س حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے سابق پرنسپل سیکرٹری پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے رشوت لینے کا الزام ہے، ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کو بھی نامزد کرکے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے،
سابق پرنسپل سیکرٹری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایس ڈی او رانا محمد اقبال سے من پسند پوسٹنگز اور تبادلوں کیلئے کروڑوں روپے کی رشوت لی،محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران کی جانب سے بھی سابق پرنسپل سیکرٹری کو رشوت پہنچائی جاتی ہے،مجموعی طور پر محمد خان بھٹی سے 46 کروڑ سے زائد رشوت لی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلئے کارروائی بھی شروع کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11bhhatifircorrruption.jpg