
ن لیگ کے نامزد کردہ گورنر پنجاب کی جانب سے نو منتخب صوبائی کابینہ سےحلف لینے پر ن لیگی اراکین اسمبلی سخت ناراض ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارےاےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی کابینہ سے حلف لے لیاہے، اس موقع پر ن لیگی اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا۔
ن لیگی اراکین نے اپنے گورنر کی جانب سے مخالف جماعت کے وزراء سے حلف لینے پر احتجاج کرتے ہوئےپارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے اندرکے گروہ موجود ہے جو مزاحمت کی سیاست کرنا چاہتا ہے، اسی گروہ کےارکان نے گورنر کی جانب سے پی ٹی آئی کے وزراء سے حلف لینے کی شدید مخالفت کی اور اس پر احتجاج بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر چوہدری پرویز الہیٰ کی کابینہ سے حلف لیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے ہم خیال ن لیگ کے کچھ سینئر لوگ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اپنانا چاہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11govpunjabtanqeed.jpg