پرویز الٰہی,50 افراد کیخلاف دہشتگردی کامقدمہ،پرویزالہی موقع سے فرارہوئے:متن

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1652183558893740032
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف پولیس پر تشدد اور حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ غالب مارکیٹ میں پرویز الٰہی سمیت 50 افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن افسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکا گیا، پتھراؤ کیا، ڈنڈوں سے حملہ کیا، جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو موقع سے فرار کرادیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔

Source


 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ذلیل لوگوں نے دہشت گردی خود کی اور مقدمہ جس پر ظلم ہوا اور جسکے گھر دہشت گردی کی واردات کی گئی الٹا اسی پر ڈال دیا
کوئی ہے اس ملک میں جو ان بدمعاشوں کا ہاتھ روکے؟؟؟
 

Ahmed Daniyal

Voter (50+ posts)

ذلیل لوگوں نے دہشت گردی خود کی اور مقدمہ جس پر ظلم ہوا اور جسکے گھر دہشت گردی کی واردات کی گئی الٹا اسی پر ڈال دیا
کوئی ہے اس ملک میں جو ان بدمعاشوں کا ہاتھ روکے؟؟؟
خان ہی ہے جوسب کو پکڑے گا