کراچی کی مقامی عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازبیا ویڈیو لیک کرنے پر ان کی تیسری بیوہ دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انتقال کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نجی زندگی کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کرنے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی تنظیم نے کراچی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے خلاف درخواست دائر کی
ایڈووکیٹ عامر جمیل ورک نے موقف اپنایا کہ دانیہ ملک نے اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیو لیک کرکے پوری دنیا میں پاکستانی خواتین کی عزت کو مجروح کیا ہے، دانیہ ملک کی اس حرکت کی وجہ سے عورتوں کےسرشرم سے جھک گئے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معمولی لڑائی پر اپنے شوہر کی ایسی ویڈیو لیک کرنے والی بیوی کو سزا ضرور ملنی چاہیے، عدالت ایف آئی اے کو دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں دانیہ ملک، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو فریق بنایا ہے۔
عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کو دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نےعامر لیاقت سے خلع کیلئے عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کررکھی تھی،اس درخواست میں دانیہ ملک نے نا صرف خلع بلکہ بھاری مالیت میں حق مہر اور نان ونفقہ کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔

سوال یہ ہے کہ یہ کنگرو کورٹس ہر چیز کا فیصلہ لوگوں کے مرنے کے بعد ہی کیوں دیتی ہیں اور یہ مردہ پرست قوم جو عامر لیاقت مرحوم کا عضو تناسل ڈسکس کرکے مذاق اڑاتی تھی،اب اچانک ہی انتقال کے بعد انہیں ولی اللہ ثابت کرنے پہ کیوں تلی ہوئی ہے؟انسانوں کو ان کی زندگی میں ہی انسان سمجھا جانا چاہیے ناں رحمان نعوز باللہ ناں ہی شیطان جبکہ ہمارا معاشرتی تماش بینوں پہ مشتمل ہے جو مجمع اکٹھا کرنے اور دوسروں کی عزتیں اچھالنے پہ یقین رکھتا ہے۔لوگوں کی نجی زندگیوں میں جھانکنا بند کریں اور شوبز کے ستاروں کو بھی عام انسان کی طرح ٹریٹ کریں انڈیا والوں کی طرح دیوتا یا راکھشس ناں بنائیں تو بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں?