
ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کے استعمال سے پرتشدد کاروائیوں کی روک تھام کیلئے اس پر پابندی ضروری ہے، جس کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پب جی گیم سے ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد پنجاب پولیس نے اس گیم پر پابندی لگانے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور نے کہا ہے کہ پرتشدد کاروائیوں کی روک تھام کیلئے پب جی گیم کے استعمال پر پابندی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1486995394735316998
خیال رہے کہ 19 جنوری کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون اور تین بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،تفتیش کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ زندہ بچ جانے والے لڑکے علی زین نے پب جی میں ٹاسک پورے نہ کر سکنے پر غصے کی حالت میں اپنے خاندان کے افراد کو قتل کر دیا جس کا دوران تفتیش اس نے اعتراف کرلیا تھا۔
ملزم علی زین نے اعتراف کیا کہ وہ پب جی گیم کا شوقین تھا، گیم ہارنے پرافسردہ ہو کر ملزم نے گھر میں موجود پسٹل سے ماں، بہنوں اور بھائی کو قتل کر دیا اور ڈپریشن کی حالت میں گھر کے نچلے حصے میں آکر سوگیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ یہ سوچ کر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3pubgpabandi.jpg