
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور، فیصل آباد اور گجرات کے علاقوں سے 11سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ وہ پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے اور ایف آئی اے نے پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم اور ہتک آمیز ٹرینڈز چلانے پر گروپ کے سرغنہ کو لاہور کے علاقے سبزہ زار سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت مقصود عارف کے نام سے ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513792913947467784
زاہد گشکوری نامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اکیس سو سے زائد اکاؤنٹس پاک فوج اور انکے سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے۔
صحافی مبشر زیدی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر لاہور سے 3، فیصل آباد اور گجرات سے 8 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513797845874270209
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 50 کارکنوں کی فہرست ہے جو سیکڑوں جعلی اکاؤنٹس چلا رہے تھے۔
بعدازاں مبشرزیدی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو تحریک انصاف سے متعلق فوج کے خلاف منظم کمپین چلانے کے ثبوت نہ مل سکے۔انہیں ریلیز کردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1513846962470195214
مبشرزیدی کے مطابق ایف آئی اے آفیشل کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو گرفتار کرنے کے حوالے سے انڈرپریشر تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fia-1112.jpg