Malik AR
Citizen
پاک فضائیہ کے سربراہ کا ونگ کمانڈر نعمان اکرم (شہید)کو خراجِ عقیدت
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے گذشتہ ہفتے یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل کے دوران طیارے کے حادثے میں شہیدہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید پائلٹ نے اپنی زندگی مادرِ وطن پر قربان کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔