پاک سوزوکی موٹرز کا اسٹاک ایکس چینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ

suzuki-wrong-fuel-tests-japan-2.jpg


پاک سوزوکی موٹرز کا اسٹاک ایکس چینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ

پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ کرلیا, پاک سوزوکی موٹرز کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

پاک سوزوکی اسٹاک ایکسچینج سے سرمایہ کاروں کے پاس موجود اپنے حصص واپس خریدے گی۔ پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج کو ڈی لسٹ کیلیے باضابطہ درخواست دے دی ۔ آٹو انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اور آٹو کمپنیوں کے مالی مسائل نمایاں ہونے لگے۔

پاکستان میں جاپانی گاڑیاں بنانے والی پاک سوزوکی نے عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے شیئرز خریدنے کا اعلان کر دیا,شیئرز کی خریداری کے ذریعے سوزوکی موٹر کارپوریشن پاک سوزوکی موٹر کی مکمل ملکیت حاصل کر لے گی۔ شیئرز کی خریداری کے بعد پاک سوزوکی موٹرز کی پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے ڈی لسٹنگ کی جائے گی۔

دوسری جانب ٹویوٹا کے بعد ہنڈا اور سوزوکی نے بھی ملک میں اپنے پلانٹ بند کرکے پروڈکشن روک دی ہے,کارمینوفیکچر کمپنی ہنڈا نے پارٹس کی کمی، انونٹری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہفتے کیلئے اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 24 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک پلانٹ بند رہیں گے۔

کمپنی اس سے قبل بھی متعدد بار رواں سال پروڈکشن بند کرچکی ہے۔ رواں سال مارچ میں پلانٹ بند کیے گئے تھے جو کہ مئی تک وقتا فوقتا بند رہے تھے۔

اس سے قبل ٹویوٹا بھی 17 نومبر تک پروڈکشن بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے,ٹویوٹا اور ہنڈا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنا آٹوموبائل پلانٹ 2 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں پاک سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ 25 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک انونٹری کی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند رہے گا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
گو کہ معیشت کے لیے یہ بری خبر ہو سکتی ہے لیکن سوزوکی ایک نمبر کی بکواس کمپنی ہے۔
 

Back
Top