
روٹھے ہووں کی ایم کیو ایم میں واپسی، پاک سرزمین پارٹی کے 3 رہنماؤں نے ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب اور انیس احمد ایڈووکیٹ آج ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز پہنچیں گے۔
بہادرآباد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ میں واپسی کا اعلان کریں گے۔
2016ء میں ایم کیو ایم پاکستان کے تینوں رہنماؤں نے مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی اور نئی جماعت کے قیام کے بعد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی 2018ء کے عام انتخابات میں کراچی سمیت صوبہ بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12pspmqmq4rehnumawapas.jpg