پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نواز شریف نے کہا کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1921181987101868267
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
نوازشریف کے اس بیان پر سوشل میڈیاصارفین نے خوب طنز کئے اور کہا کہ جو شخص مودی کے خلاف نہ بول سکا، اس نے آج چپ کا روزہ توڑا تو تب بھی مودی کا نام نہ لیا۔ کسی نے کہا کہ جو مکا لڑائی کے بعد یا آجائے اسے اپنے منہ پر مارلینا چاہئے تو کسی نے کہا کہ اس سے بہتر تھا کہ چپ ہی رہتے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ نہ کسی شہید کو خراج تحسین نہ کسی غازی کو سلام اور نہ ہی مودی کی مذمت ۔۔۔ کیا بدقسمتی ہے ۔ اس سے بہتر تھا موصوف چپ ہی رہتے۔ جو فوجی جوانوں اور معصوم پاکستانیوں کے قاتل کے بارے لب کشائی نہ کرسکے جو قرآن و مساجد شہید کرنے والے دشمن کے بارے لب کشائی نہ کرسکے ایسے شخص کے کردار پر تھو
https://twitter.com/x/status/1921204310320263381
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا شکریہ ایک تو جنگ بندی کرا دی دوسرا قائد کے چپ کے روزے کی روزہ کشائ کرا دی؛) مودی کی محبت میں شریف نے وہ قرض بھی اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1921189788616429970
اویس منگل والا نے طنز کیا کہ ارے مبارک ہو. جناب نے بھی آخرکار ٹویٹ کردیا. حضور والا شکر ہے کہ آپ کچھ بولے اور ہمارا انتظار ختم ہوا.
https://twitter.com/x/status/1921199176919978453
ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ اب سیز فائر ہوتے ہی نواز شریف صاحب بھی ہوش میں آ گئے ہیں اور ابھی بھی مودی کا نام نہیں لیا جا رہا میاں صاحب سے۔ جب ملک کو حوصلہ دینے کی ضرورت تھی، اس وقت نواز شریف کیوں نہ بولنے کی جرات کر سکے؟
https://twitter.com/x/status/1921203870765572436
شہربانو نے لکھا کہ مبارک ہو سبجیکٹ کو ہوش آگیا اور مودی کی مزممت بھی نہیں کرنی پڑی
https://twitter.com/x/status/1921189223572422962
صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مودی کے بھائی کو صرف امید نہیں تھی بلکہ یقین تھا کہ مودی جیتے گا اور فوج کو بھی لمبے عرصے تک مصروف رکھے گا لیکن پاکستان کے شاہینوں نے سارا پروگرام واڑدیا
https://twitter.com/x/status/1921201190450102430
محمد حسین زمان نے تبصرہ کیا کہ مسلہ یہ ہے کہ اگر آج یہاں پی ٹی آئی کی حکومت تو عمران خان ایسی ٹویٹ کرتے تو ہمارے مُلک کی سیاسی پارٹیاں اور یہاں کے صحافی اُسے پتہ نہیں کیا ڈرپوک اور غدار ڈیکلئیر کر چُکے ہوتے آج میاں صاحب کی اس ٹویٹ پر کیا کہیں گے ؟
https://twitter.com/x/status/1921186552866074636
حافظ فرحت عباس نے ردعمل دیا کہ جو مکا جنگ کے بعد یاد آئے اسے اپنے منہ پے ہی مار لینا چاہیے ! اتنے دن بعد بھی زحمت نہیں کرنی تھی ۔ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے
https://twitter.com/x/status/1921185984932196556
خرم اقبال نے طنز کیا کہ نوازشریف نے آج سُکھ کا سانس لیا۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1921188037846766076
طارق متین نے لکھا کہ بھارت ، بھارت کی دہشت گردی اور میڈ ڈاگ مودی کے خلاف باؤ جی ایک لفظ نہ بول سکے۔
https://twitter.com/x/status/1921188491578270078
بیرسٹر ابوذرسلمان نیازی نے لکھا کہ یہ بتانا بھول گئے کہ پاکستان کس کے خلاف لڑ رہا تھا؟پاکستان پر حملہ کس نے کیا؟ معصوم شہریوں کو کس نے مارا؟ بچوں کو کس نے مارا؟ مساجد کو کس نے تباہ کیا؟ اور سب سے اہم گجرات کے قصاب کا نام بھول گئے جس نے پاکستان پر حملے کا حکم دیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1921186247772442904
وقار ملک نے تبصرہ کیا کہ شریف خاندان بہت شاطر ہے کبھی عالمی طاقتوں کو ناراض نہیں کرتا 2019 میں عمران خان نے مودی کیخلاف سخت ترین سٹینڈ لیا تو ہی عالمی طاقتوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب اسکی حکومت قبول نہیں شریف خاندان ان سب معاملات میں بہت گھاک ہے وہ جانتا ہے حکومت عوام سے نہیں طاقتور کی خوشنودی سے ملتی ہے
https://twitter.com/x/status/1921188735321776612
فہیم اختر کا کہنا تھا کہ جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے پر جڑ دینا چاہیے۔۔۔ فارسی کہاوت کا اردو ترجمہ
https://twitter.com/x/status/1921186945608065485