
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان اور بھارت میں زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ممالک کی عوام میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے اور دلچسپ میمز شئیر کی جارہی ہیں۔۔
ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ‘پاک ورسز انڈیا’ ،'موقع موقع' اور 'پاکستان زندہ باد'ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔
دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین دلچسپ میمز اور ویڈیوز شئیر کرتے رہے اور مختلف تبصرے کرتے رہے۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کرتے رہے کہ بھارت کے ساتھ آج وہی ہوگا جو 2019 میں ابھی نندن کیساتھ ہوا تھا۔

پاکستان کی معروف آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہم فری پیزا اور برگر ڈلیور کریں گے
https://twitter.com/x/status/1451962129616150530
کریم نے ابھی نندن کو پلائی گئی چائے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو فنٹاسٹک ٹی بھی چاہئے؟
ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ پیر سے چین کو ٹی وی کے بڑے آرڈر ملنے کی توقع ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451969822468632583
حنزلہ ملک نامی ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میدان میں 11 کھلاڑی اتریں گے لیکن انہیں دعائیں 22 کروڑ لوگ دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1452158367774937089
ابھی نندن کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ 24 اکتوبر کو انڈیا کے ساتھ وہی پاکستان کرے گا جو پاکستان نے ابھی نندن کیساتھ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1451936645830303751
اقصی احمد نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے انوشکا شرما کی پریشان حالت میں ویرات کوہلی کے پاس بیٹھنے کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ سب کو اس وقت کا انتظار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451920179953287168
ماہ نور نامی صارف نے لکھا کہ پاک بھارت میچ نے شائیقین کی راتوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1451994455771422724
ایک سوشل میڈیا صارف جہانزیب نے کہا کہ آج بھارت کے لیے ایک اور “سرپراز” کا دن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451907899886903301
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ میمز اور تبصرے شئیر کئے
https://twitter.com/x/status/1452202760879976452 https://twitter.com/x/status/1452201975592927236 https://twitter.com/x/status/1452200008149831681 https://twitter.com/x/status/1452187159520292864
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-ind-memes221.jpg