پاک انگلینڈ پہلاٹی 20 میچ :رقم وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائیگی

ramiz1h1h1.jpg

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے اعلان کیا ہے کہ پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 میچ سے اکھٹی ہونے والی ایک کروڑ سے زائدگیٹ منی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ کےدوران1کروڑ30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکھٹی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ یہ تمام رقم وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈزمیں جمع کروائے گا، اس عظیم مقصد میں حصہ ملانے کیلئے کراچی کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ملک کے تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے،کرکٹ نے ایک بار پھر قوم کو متحد ہونےمیں مدد کی ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے اس حوالے سے کہا کہ مشکل کی اس گھڑ ی میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے، کراچی کےکرکٹ شائقین نے ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی امداد کیلئے اپنا حصہ ڈالا ہے، وزیراعظم ریلیف فنڈ میں پی سی بی کی جانب سے چھوٹا سا حصہ ڈالنا ایک اعزاز کی بات ہے، یہ چھوٹی سی کوشش سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئے گی۔
 

Back
Top