پاک انڈیا کشیدگی:تحریک انصاف کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1918984077455110643
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا پاک بھارت صورتحال پہ حکومتی بریفنگ پہ مؤقف:

چونکہ یہ محض ایک حکومتی بریفنگ ہے، اور نہ اس میں کوئی قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش نظر آتی ہے، اور نہ ہی عمران خان جیسے اہم قومی رہنما کو شامل کرنے کی نیت ہے، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اس بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف کی شرکت ضروری نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان صاحب، جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا مؤقف خود وضاحتی (self-explanatory) ہے، اور انہوں نے جس بصیرت اور جرأت کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے، وہ ایک قومی رہنما کی سوچ کا عکاس ہے۔

تحریک انصاف واضح موقف ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہم ملک اور قوم کے دفاع کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔ اس قومی مؤقف کو ہم نے اپنے یومِ تاسیس کے موقع پر بھی واضح کیا، جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک باقاعدہ قرارداد (Resolution) منظور کی، جس میں پارٹی نے بھارتی جارحیت اور پروپگنڈا سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو پوری قوم کے سامنے رکھا جو اس بات کی علامت ہے کہ تحریک انصاف ہر سطح پر قومی سلامتی، خودمختاری اور یکجہتی کے لیے سنجیدہ اور ہمہ وقت تیار ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ حالیہ حساس حالات میں حکومت کو فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانی چاہیے تھی، تاکہ تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا۔ بدقسمتی سے حکومت نے یہ موقع ضائع کیا۔ نہ صرف اے پی سی نہیں بلائی گئی بلکہ اس کی جگہ ایک حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔

عمران خان اور تحریک انصاف ہی وہ آواز ہیں جو عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ قومی اتحاد، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کی بات کی ہے، اور وہ کسی قسم کی تقسیم، تفرقہ یا کمزوری کے حامی نہیں رہے۔

ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف اس حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔




https://twitter.com/x/status/1918985733890568212
تحریک انصاف کی حکومتی بریفنگ پر پریس ریلیز:

“چونکہ یہ محض ایک حکومتی بریفنگ ہے، اور نہ اس میں کوئی قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش نظر آتی ہے، اور نہ ہی عمران خان جیسے اہم قومی رہنما کو شامل کرنے کی نیت ہے، اس لیے اس بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف شرکت نہیں کرے گی”
https://twitter.com/x/status/1918982957177389404 https://twitter.com/x/status/1919011614021267932 https://twitter.com/x/status/1918774910505148510
 
Last edited by a moderator:

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Abi bhee PTI me Aqal ka fuqdan hai......bar bar aese chawal harkatain assure karwa rae hain k PTI aese karton ki waja se doob jaye g, afsos hoga.

Imran khan ko kia jail se nikal k shamil karain? koi sense hoti hai. Brainless leadership and brainless blind followers.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Abi bhee PTI me Aqal ka fuqdan hai......bar bar aese chawal harkatain assure karwa rae hain k PTI aese karton ki waja se doob jaye g, afsos hoga.

Imran khan ko kia jail se nikal k shamil karain? koi sense hoti hai. Brainless leadership and brainless blind followers.


یار ، تُوھی ان بھدوؤں کو کچھ سوچ کی راہ دکھا ۔ یہ پاکستان ہے اور یہاں نہ تو جمہوریت خالص ہے اور نہ ہی سیاست ۔ اور ویسے بھی ، ساری دنیا میں بس اب نام نہاد جمہوریت ہی رہ گئ ہے ۔ عمران کو بھی عقل کے ناخن پکڑنے چاھیں اور اپنے اردگرد جمع شدہ بونوں سے جان چھڑوانی چاھیے ۔
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
یار ، تُوھی ان بھدوؤں کو کچھ سوچ کی راہ دکھا ۔ یہ پاکستان ہے اور یہاں نہ تو جمہوریت خالص ہے اور نہ ہی سیاست ۔ اور ویسے بھی ، ساری دنیا میں بس اب نام نہاد جمہوریت ہی رہ گئ ہے ۔ عمران کو بھی عقل کے ناخن پکڑنے چاھیں اور اپنے اردگرد جمع شدہ بونوں سے جان چھڑوانی چاھیے ۔
Bro Problem ye hai k PTI Blind Follower us level pay aa chukay hain, inko koi logic baat karo to ARMY chief ko baap bna dete hain. Wese ARMY Chief Abaa jee hote to me is website p bharas na nikal ra hota :D

Enjoy kar ra hota kisi island pay.
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Gp61RWMWUAEYeMJ
 

Milkyway

Senator (1k+ posts)

باریک واردات ۔۔ تحریک انصاف ایک بار پھر ملک دشمن بھارت کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔۔ انڈیا سے جنگ لڑنی ہو، فتنہ الخوارج کا معاملہ ہو یا فلسطین کے حق میں اسرائیل کی مذمت کرنی ہو، تحریک انصاف آپ کو پاکستان کے ساتھ کبھی کھڑی نظر نہیں آئے گی ۔۔ یہ وہ جماعت ہے جس نے ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر پہلے پاکستان کے سب سے مضبوط ستون پاک فوج پر حملہ کیا اور اب بھارت مخالف بریفنگ میں شرکت نہ کرکے انڈیا کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ نہیں ہیں ۔۔ پی ٹی آئی والو یاد رکھو جتنی بھی کمی ہو وطن اپنا ہی اچھا ہے ،، بھارت کا ساتھ دو گے تو وہی ہوتا رہے گا جو کل رات سے انڈین میڈیا اڈیالہ جیل میں قید آپ کے لیڈر سے متعلق بے ہودہ خبریں دیکر کررہا ہے۔

 

Back
Top