پاک افغان تجارت میں کمی، تجارتی حجم کس قدر کم رہ گیا؟

pak-afghan-border-trade.jpg


افغانستان میں پاکستان کا تجارتی حجم تیزی سے کم ہورہا ہے جبکہ پاکستان کے مقابلے میں ایران اور دیگر ممالک افغان مارکیٹ میں حوصلہ افزاء نتائج حاصل کرنے کی طرف گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں افغان امور سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو پاک افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مربوط کوششوں اور توجہ کی کمی کی وجہ سے پاکستان افغانستان میں اپنا تجارتی حصہ کھو رہا ہے، افغانستان کے لیے پاکستان کا تجارتی حجم 2.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر اب ایک ارب ڈالر سے بھی کم ہوگیا ہے ۔

رپورٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں کمی کا باعث بننے والے عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی غیر دوستانہ پالیسیوں ، افغانستان میں تیسرے فریق کی ادائیگیوں پر کارروائی کرنے سے بینکوں کے انکار، مالیاتی اصلاحات، ڈیوٹیز، دہرا ٹیکس، دونوں ملکوں میں سے کسی ایک کی حکومت کی یکطرفہ طور پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز عائد کرنے جیسے فیصلے تجارتی حجم میں کمی کا باعث بنے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سامان بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت، غیر ضروری سیکیورٹی چیکس، دستاویزات، ٹرانزٹ سہولیات تک رسائی، کاروبار دوست ویزہ پالیسی کی عدم موجودگی، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے اور تاجر برداری کو دی جانے والی سہولیات جیسے پہلوؤں اور مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاک افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین زبیر موتی والا نے خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر کے برابر ہے، ہم افغانستان میں بینکاری کے نظام کی عدم موجودگی میں تیسرے ملک کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، ہمیں تاحال افغانستان کے ساتھ روپے میں تجارت کی سہولت نہیں ہے اور نہ ہی ہم بارٹر ٹریڈ کرسکتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Everus

Senator (1k+ posts)
سمگلنگ ہوتی ہے تجارت وجارت کوئی نہیں ہوتی اسلیے پاک افغان سرحد مکمل سیل کر کے منشیات اور دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے
لیکن
المیہ یہ ہے کہ اگر دہشتگرد ختم ہو گئے تو عمران پاگل خان مذاکرات کس کے ساتھ کرے گا؟
منشیات کی سمگلنگ بند ہو گئی تو عمران پاگل خان کوکین کہاں سے لے گا؟
 

Back
Top