
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی اب تک کی پرفارمنس پر کرکٹ پنڈت بہترین تجزیات کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے گو کہ گرین شرٹس نے اب تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مگر آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹ ٹام موڈی کے مطابق ٹیم کو فیورٹ قرار دینا ابھی قبل از وقت ہے۔
ٹام موڈی کے مطابق پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے مگر انگلینڈ کی ٹیم کی ٹی 20 میں کارکردگی پاکستان سے بھی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے پاکستان کے پاس کوئی گیم فنشر نہیں تھا مگر لگتا ہے کہ آصف علی کی شکل میں وہ کمی بھی پوری ہو گئی ہے۔ اب یہ کہنا مناسب ہو گا کہ پاکستان کے پاس ایک مکمل ٹیم موجود ہے۔
ادھر بھارت سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرز اور کھیلوں کے تجزیہ کار پاکستانی ٹیم کے گن گا رہے ہیں اور گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بولنگ اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے مضبوط ہے جوانہیں ٹرافی بھی جتوا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ بھی اچھا کھیل رہا ہے مگر پاکستان کی بولنگ بہت جاندار ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر اجیت کارگر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ بہترین طریقے سے کررہی ہے۔ شاہین آفریدی اتنی کم عمری میں پاکستان کی بولنگ کو لیڈ کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے نئی گیند سے اچھی بولنگ کی لیکن حارث رؤف مشکل اوورزمیں بھی بڑھیا بولنگ کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3pakfavmodgham.jpg