Shehbaz
Senator (1k+ posts)
اندرا گاندھی اور واجپئی: ’اگر پاکستان کے ساتھ جنگ مزید کچھ دن جاری رہتی تو پاکستانی فوج کی کمر ٹوٹ جاتی۔۔۔‘
نومبر 1971 میں اندرا گاندھی نے فیصلہ کیا کہ انڈیا 4 دسمبر کو پاکستان پر حملہ کرے گا، لیکن پاکستان نے ایک دن پہلے ہی انڈین فضائی اڈوں پر حملے شروع کر دیے۔
اسی دوران ان کی طرف سے ایک دلچسپ بیان بھی آیا کہ 'اندرا جی اب جن سنگھ کی پالیسیوں پر چل رہی ہیں۔'
تاہم ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جنگی مہم میں ان کی جماعت کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ جب سوویت یونین نے سلامتی کونسل میں امریکی جنگ بندی کی تجویز کو ویٹو کیا تو واجپئی نے سوویت یونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یوٹرن لیا اور کہا کہ 'جو بھی ملک ہمارے بحران کے وقت ہمارے ساتھ کھڑا ہے وہ ہمارا دوست ہے۔ ہم اپنی نظریاتی جنگ بعد میں لڑ سکتے ہیں۔'
واجپئی نے اندرا کی حمایت کرتے ہوئے کہا: 'مجھے خوشی ہے کہ اندرا گاندھی یحییٰ خان کو سبق سکھا رہی ہیں۔ ہمارے پاس ایک تھیوکریٹک ریاست کو تباہ کرنے یا اسے زیادہ سے زیادہ ٹکڑے کرنے کا تاریخی موقع ہے۔'
عام خیال یہ ہے کہ جس دن پاکستانی فوجیوں نے ڈھاکہ میں ہتھیار ڈالے، واجپئی نے اندرا گاندھی کو ہندو دیوی 'درگا' کا اوتار کہا۔
جب اندرا گاندھی نے جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے اپوزیشن کی میٹنگ بلائی تو وہ اس میں موجود نہیں تھے۔
'اگلے دن، جب اندرا گاندھی نے جنگ بندی کی حمایت کرنے کے لیے تمام فریقوں کا شکریہ ادا کیا، واجپئی نے کھڑے ہو کر کہا، 'ہم جنگ بندی نہیں چاہتے، ہم اپنے خلاف ہمیشہ کے لیے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مغربی سیکٹر میں جنگ جاری رکھی جائے۔'
اس وقت کے لوک سبھا سپیکر گردیال سنگھ ڈھلون نے اس پر بحث کی اجازت نہیں دی اور واجپئی کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پر انھیں اس طرح کی بے حسی سے بات نہیں کرنی چاہیے۔
دو دن بعد جب اندرا گاندھی کو مبارکباد دینے کے لیے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی تو واجپئی نے جان بوجھ کر اس میں شرکت نہیں کی۔

اندرا گاندھی اور واجپئی: ’اگر پاکستان کے ساتھ جنگ مزید کچھ دن جاری رہتی تو پاکستانی فوج کی کمر ٹوٹ جاتی۔۔۔‘ - BBC News اردو
انڈیا میں ایمرجنسی کے بعد سنہ 1977 میں ہونے والے انتخابات میں جب اٹل بہاری واجپائی کے دوست اپّا گھٹاٹے نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ مرارجی دیسائی کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگیں گے؟

Last edited by a moderator: