پاکستان کے ساتھ تعاون وحمایت پر مبنی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں،چین

12chinkajkjskjs.png

چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت وتعاون پر مبنی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خارجہ چین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 4 سے 8 جون کے دوران چین کے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور چیئرمین ژائولیجی سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی چائنہ کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران چائنہ پاکستان کے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر شی جن پنگ نے شہبازشریف سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ہر طرح کے حالات میں پاکستان اور چائنہ کے درمیان سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مسلسل گہری ہو رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق تھا کہ وہ اپنے ملک کے بنیادی مفادات واہم خدشات سے متعلقہ معاملات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ فریقین نے ملاقات میں پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود اور قومی ترقی کے فروغ کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کے مثبت کردار کو سراہا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے 26 مارچ کو داسو دہشت گرد حملے میں چینی اہلکاروں کی ہلاکت پر ایک بار پھر سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ اس معاملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں چینی منصوبوں، اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا بھی اعادہ کیا۔ فریقین میں پاک چین اقتصادی راہداری، صنعت، زراعت، نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے، بین الحکومتی معاونت، جغرافیائی سروے، نقشہ سازی، مارکیٹ کی نگرانی، ٹیلی ویژن، فلم ومیڈیا سے متعلقہ تعاون کی 23 دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چائنہ کے 5 روزہ دورے کے دوران شیان، شینزین ودیگر شہروں کا بھی دورہ کیا تھا اور چین کی سماجی واقتصادی ترقی میں کامیابیوں کی تعریف بھی کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے مشترکہ اعلامیہ میں چین، پاکستان سٹریٹجک تعلقات مضبوط، مشترکہ مفادات کا تحفظ اور سماجی واقتصادی ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
تم سارے عمرانی بس خوش رہا کرو
جب پریشان ہوتے ہو تو بہت گندی 🫢 بو آتی ہے تم سے

Ganda Rawal 35 billion aa rahey hain ya nahe?? 🤣 🤣 🤣 Dollar rate tou post kar day Zia ki sukki lendi kay keeray 🤣🤣🤣
 

Back
Top