پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر8 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے

shehbazii11.jpg


ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں واضح کمی آگئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 17کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی کے بعد ذخائر8 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے گر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعدادوشمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق تیس ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 ستمبر کو ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب76 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 13 ارب 58 کروڑ ڈالرکی سطح پر آگئے ہیں۔

اس ہفتے کےدوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 10 کروڑ61 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر8 ارب ڈالر سے کم ہوکر 7 ارب89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6کروڑ70 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 68کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔