News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1828015927620727132
پاکستان کرکٹ اور رجیم چینج آپریشن کے اثرات
میں سنہ 2016 سے کرکٹ کو کور کر رہا ہوں، رجیم چینج کے بعد پاکستان کرکٹ کو اپنی آنکھوں سے تباہ ہوتے دیکھا ہے ، ملک کے دوسرے شعبوں کی طرح دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہے۔۔۔
نومبر 2022 تک یہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر آئی تھی اور پھر وہ دور شروع ہوا جس سے پاکستان کرکٹ کی تنزلی کے ریکارڈ قائم ہوئے ۔
اس کا آغاز ہوتا ہے دسمبر 2022 میں جب رمیز رجہ کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو چئیرمین کرکٹ بورڈ نامزد کیا گیا۔ میرٹ کا قتل عام شروع ہو اقرا پروری اور سیاسی بھرتیاں ہوئیں، ابھی اندھیری رات کا اغاز ہی ہوا تھا کہ آصف علی زرداری کے دست راس زکا اشرف کو اگست 2023 میں کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنا دیا گیا۔
زکا اشرف جو پاکستان کرکٹ میں اعزاز چیمہ کو سپر سٹار مانتے ہیں کیونکہ ان کے گزشتہ دور میں پاکستان کو ایشیا کپ جتوانے میں اعزاز چیمہ نے آخری اوور کروایا تھا جس کی بدولت پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، زکا اشرف نے اتفاقا وہ میچ دیکھ لیا ورنہ کرکٹ کا ان سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا آصف علی زرداری کا کرپشن کے خاتمے کے نعرے کے ساتھ۔۔۔ زکا اشرف کے دور میں ٹیم میں گروپ بندی شروع ہوگئی اور صرف چند ماہ بعد ہی پاکستان ایشیا کپ میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ٹیم جس کے گیند بازوں کو دنیائے کرکٹ میں خطرے کی علامت سمجھا جاتا تھا وہ کپتانی کے لیے خود کو موزوں سمجھنے لگے اور پھر بھارت میں ورلڈ کپ کا آغاز ہوا جہاں ٹیم مکمل طور بکھر چکی تھی۔
ایشیا کپ میں کرکٹ ٹیم میں جس رجیم چینج کی بنیاد رکھی گئی تبی وہ ورلڈ کپ کے بعد کامیاب ہوگئی اور شاہد آفریدی کے داماد پاکستان کے ہر ادارے میں اثر و رسوخ رکھنے والوں کی مدد سے کپتان بنا دیے گئے۔۔۔ ابھی شاہین شاہ کا کپتانی کے سفر کا آغاز ہوا تھا تو اس ملک کے لاڈلے ترین شخص سید محسن نقوی کو چئیرمین کرکٹ بورڈ کا بنا دیا گیا۔
محسن نقوی کی خواہش تھی کہ ان کو ان کی مرضی سے کام کرنے دیا جائے اس لیے انہوں نے چند ماہ پہلے ہٹائے جانے والے کپتان بابر اعظم کو واپس کپتانی کا سہرا دیا لیکن ساتھ ہی محمد عامر، عماد وسیم، اور اعظم خان جیسے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔۔۔ کون کون کھلاڑی ٹیم میں ہوگا اس کام کے لیے انہوں نے وہاب ریاض کو اپنا نائب مقرر کیا اور ساتھ ہی سیلیکشن کمیٹی میں نگراں کابینہ کا ایک رکن بھی شامل کیا جو ہر رہورٹ نقوی صاحب کو بروقت پہنچاتے اور سیلیکشن کمیٹی پر نظر رکھتے ہیں۔
میرٹ کا قتل عام ہی وہ وجہ ہے جس سے پاکستان امریکہ جیسی ٹیم سے بھی شکست سے دو چار ہورہی ہے۔ ایک طرف رمیز راجہ کی پالیسی تھی کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا جس کی وجہ سے شرجیل خان اور اعظم خان اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو کوئی موقع نہیں دیا گیا اور دوسری طرف حال یہ ہے کہ کاکول کی ٹریننگ کے بعد پاکستان ٹیم کی فٹنس دھرے کی دھرے رہ گئی۔۔۔ اور یوں رجیم چیج آپریشن نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا اور پاکستانیوں کو متحد رکھنے کا ایک واحد ذریعے بھی بند کردیا گیا۔
اوراب پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بھی بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ 10 وکٹوں سے ہار گئی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/34jBzDQ/5hgdhgg.png
Last edited by a moderator: