
ورلڈ یونیورسٹیز کے رینکنگ 2025 کی فہرست جاری کردی گئی ہےجس میں دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز کو شامل کیا گیا ہے، تاہم ان 500 یونیورسٹیز میں پاکستان کی صرف ایک جامعہ شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں دنیا کے 115 ممالک اور مختلف خطوں کے 2 ہزار سے زائد اداروں کی یونیورسٹیز کی درجہ بندی کی گئی، اس فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں درجہ بندی میں شامل ہیں اور پاکستان تائیون کے ساتھ 14ویں نمبر پر موجود ہے۔
دنیا کی 500 ٹاپ یونیورسٹیز میں پاکستان کی ایک قائداعظم یونیورسٹی شامل ہے، جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال تک پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دوسرے اور ہارورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر آتی ہے۔
اس فہرست میں ایشیا کے 35 ممالک کی 853 یونیورسٹیز کو شامل کیا گیا ہے، پاکستان اپنی 47 جامعات کے ساتھ ایشیا میں سب سےزیادہ نمائندگی کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھٹی پوزیشن پر رہا۔
اس فہرست میں پاکستان کی اعلیٰ درجے کی قائداعظم یونیورسٹی 401 سے 500 بینڈ میں رہی جبکہ ملک کی 8 یونیورسٹیاں 601سے 800 بینڈ میں ہیں،جبکہ مالاکنڈ یونیورسٹی 801 سے 1000 رینج میں ہےجبکہ مردان کی عبدالوالی خان یونیورسٹی ایک درجہ نیچے آگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/uni-pakistan.jpg