
پاکستان نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کیلئے ضروری بیرونی مالیاتی فرق پورا کرنے کیلئے سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر اضافی قرض کی درخواست کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سعودی عرب ڈیڑھ ارب ڈالر مزید قرض دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے، یہ درخواست عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کیلئے درکار بیرونی مالیاتی فرق کو پورا کرنے کیلئے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ اپنے موجودہ 5 ارب ڈالرز کے پوٹ فولیو میں مزید ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز کا اضافہ کردے، سعودی عرب کی جانب سے اس درخواست کو منظور کرنے کے بعد حکومت پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈز کے 37 ماہ کے نئے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے بیرونی مالیاتی فرق کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کیلئے اس بیل آؤٹ پیکج کا معاملہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کا منتظر ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کی جانب سے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف کو تصدیق کے بعد پیکج کیلئے منظوری ہوسکتی ہے۔
اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہےجس میں وفاقی وزراء سمیت دیگر متعلقہ افسران شامل ہیں، کمیٹی چینی حکام اور توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں اور اسپانسرز سے مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کو دینے کیلئے سعودی عرب کے پاس پانچ ارب ڈالر، چین کے پاس 4 ارب ڈالرز اور یو اے ای کے پاس تین ارب ڈالرز موجودہیں، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی درخواست کے بعد حفاظتی ڈیپازٹ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے درکار بیرونی مالیاتی فرق کو حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pakistan izafi qrzakshhd.png