انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ممبر ملکوں کیلئےآج سے 650 ارب ڈالر کا قرض پروگرام شروع ہو رہا ہے، پاکستان کو بھی آج قرض مل جائے گا۔
آئی ایم ایف کےمطابق ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے پروگرام کی منظوری دی تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض مل جائے گا، یہ قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے اور یہ رقم آج پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔
Source