پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ، 5 پوائنٹس کی کٹوتی

Qn8135cA.jpg

کیپ ٹاؤن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے مزید بتایا کہ اس سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 5 اہم پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ٹیم مقررہ وقت میں 5 اوورز پیچھے رہی، جس کی وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس ناکامی نے پاکستانی کرکٹ شائقین میں مایوسی پیدا کردی ہے۔​
 

ProPakistanii

Senator (1k+ posts)
ہماری ٹیم کے پاس پوائنٹس بھی ہیں ؟ یا منفی میں چلے گئے اس کٹوتی کے بعد ؟
 

Back
Top